گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کی بجائے عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی عمران خان کو سیلاب فنڈ دینا چاہتے ہیں، عمران خان کے فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون میں اربوں روپے جمع ہوں گے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سٹی صدر خالد عزیز لون، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر، سیکرٹری انفارمیشن سید حسن جعفری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں سیلاب سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، عمران خان نے ڈاکٹر سانیہ نشتر کو فنڈ ریزنگ کا سربراہ بنایا ہے انکی زیر نگرانی پورے ملک میں مستحق افراد تک امداد پہنچائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اسرار پر آج رات عمران خان فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکمرانوں کی جانب سے ترلے منتوں کے باوجود عوام ان کو پیسے دینے کو تیار نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ قیادت نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کیمپ لگانے کی ہدایت کی تو شہر میں کیمپ لگائیں گے۔