میونسپل کمیٹی حکام کی لاپرواہی، کوٹ اسحاق کی گلیاں،بازار   جوہڑ میں تبدیل

لدھیوالہ وڑائچ(چوہدری حسیب پندھیر سے) میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے سی او کی غفلت کوٹ اسحاق کی گلیاں اور بازار سیوریج کے پانی سے جوہڑ میں تبدیل، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،پانی گھروں میں بھی داخل ہونے لگا۔رشوت کے بغیر سینٹری ورکرز کام نہیں کرتے علاقہ مکین ‘‘نوائے وقت ‘‘سروے کے دوران پھٹ پڑے۔ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ  کے علاقے لدھیوالہ کے علاقے گلہ ارمان ٹائون،قبرستان والا گلہ،دربار والا گلہ،ڈاکٹر عظیم والا گلہ، غلام محمد گجر والا سمیت دیگر بازاروں میں سیوریج کی لائنیں بند ہونے سے کئی ماہ سے سیوریج کا پانی کھڑا ہے اور اب صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ سیوریج کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے اعجاز کیلانی ،جمشید ، سیف الرحمن ،کاشف مغل و دیگرنے بتایا کہ سی او میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ  خالد رشید سے کئی بار جا کر التجا کی کے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز سیوریج کی لائینوں کی صفائی کے لئے ہزاروں روپے رشوت مانگتے ہیں اور انکا مطالبہ پورا نہ کرنے پر ٹرخا دیا جاتا ہے۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن