پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑدی ۔پیاز ،ٹماٹر جوکہ ملک کے مختلف علاقوں سے آتے تھے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ان کی ترسیل رک گئی ذخیرہ اندوزوں نے اس کا جواز بنا کر قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں برائے نام ہیں ۔ کاروبار حضرات اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر کے عوام کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں ۔سیلاب جیسی قدرتی آفات میں ہونا تو یہ چاہئے ۔کہ ہم اپنے آپ کا محاسبہ کرتے ہوئے کاروبار دیانت داری سے کریں جہاں اللہ تعالیٰ کی فرمابرداری ہوں اور مخلوق خدا بھی اس سے استفادہ کر سکے ۔
پنڈی بھٹیاں:سبزیوں،پھلوںاوردیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ
Aug 29, 2022