سینئر صحافی سابق نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت  حافظ عمران ثاقب انتقال کر گئے

کامونکے (نامہ نگار) سینئر صحافی، سابق صدر کامونکی یونین آف جرنلسٹس، سابق نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت لاہور حافظ عمران ثاقب ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ میں سیشن جج اعظم سرویا، ایم پی اے چوہدری اختر علی خاں ،چودھری احسان اللہ ورک ،صحافتی، سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور وکلاء برادری سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں انہیں سائیں سخی والے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ کامونکی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شیخ بشارت علی، جنرل سیکرٹری رانا محمد ناصر، رانا گل نواز خاں اور دیگر تمام عہدیداران و ممبران نے حافظ عمران ثاقب ایڈووکیٹ کی وفات پر انکے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور مرحوم کی مغفرت دعاکی۔

ای پیپر دی نیشن