ریجنل الیکٹرک انسپکٹرآفس میںٹھیکیداروں، عملے کا گٹھ جوڑ،لوٹ مار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سالانہ کروڑوں روپے ریونیوجمع کرانیوالے ریجنل الیکٹرک انسپکٹر آفس میں ٹھیکیداروں اورعملہ کی  لوٹ مار کیلئے ملی بھگت ،صارفین کو خوار کرنے لگے ‘تفصیل کے مطابق افسروں اوردیگر ذمہ داران کی مبینہ عدم توجہی اورچشم پوشی کی وجہ سے ریجنل الیکٹرک انسپکٹرآفس کے کلرک اور مختلف ملازمین کے گٹھ جوڑ نے ٹیسٹ رپورٹ کے حصول کیلئے آنے والے صارفین کوخوارکرنے کاسلسلہ شروع کررکھا ہے بتایاگیا ہے کہ ریجنل الیکٹر ک انسپکٹر طارق مسعود ‘ سٹینو عبدالحق‘ کلرکوں راناحنیف‘ ساجد‘ سرفرازاورانوروغیرہ نے ہفتہ میں دن بانٹ رکھے ہیں جوہفتہ دوتین بار حاضری لگوانے یاپرائیویٹ طورپرپکڑے کام نمٹانے کیلئے آتے ہیں جبکہ کلرک انور سرکاری ملازم ہونے کے باوجود ٹھیکے داری میں مصروف ہے جبکہ باقی کے ملازمین بھی دفتر کے ٹھیکیدار وں کے ساتھ مل کر نہ صرف معمولی کاموں کے ہزاروں روپے وصول کررہے ہیں بلکہ صارفین کومختلف دفاترمیں چکرانے پرمجبورکررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن