شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کواپنی ترجیحات تبدیل کرناہوں گی ،شہباز شریف سیلاب سے مزید تباہی کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں تاکہ یہ سیلاب زندگان کی امداد کے نام پر بیرون ممالک سے پیسہ بٹور سکیں جو متاثرہ عوام پر خرچ کرنے کی بجائے یہ اپنی تجوریوں کی نذر کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نتیجہ میں ہونیوالی اموات اور املاک کے نقصان کاحساب حکمرانوں سے ضرور لیاجائے گا۔
وفاقی حکومت کواپنی ترجیحات تبدیل کرناہوں گی:منور اقبال
Aug 29, 2022