مگر مچھ کے آنسواتحادیوں کی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے :کنور عمران سعید 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے شہبازلیگ کی نالائقی اور نا اہلی کو تسلیم کر لیا ہے مگر مچھ کے آنسو (ن) لیگ اور اتحادیوں کی نالائقی، چوری اور نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں وفاقی حکومت کی شریک جرم ہیں، اپنے ایک بیان میں کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ قوم منافقوں کی اصلیت جان چکی ہے وزیراعظم کا چند لمحوں کیلئے سندھ کا دورہ فوٹو سیشن کیلئے تھا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام مدد کیلئے پکارتے رہے شہباز اور بلاول کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں تھی جب سیلاب تباہی مچا رہا تھا شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان بیرون ملک عیاشیاں کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...