سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر گز تاخیر نہیں کرنی چاہئے :شاہجہان خان 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) ورکرز ایکشن کونسل کے سینئر رہنما شاہجہان خان لودھی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہم کر کے چین نے پاکستان سے مثالی دوستی کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے جبکہ پاک چین دوستی مشکل کی ہر گھڑی اور آزمائش پر پوری اتری ہے، حالیہ غیر معمولی بارشیں موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیںجن کے باعث پاکستان میں ہونے والی تباہی نہایت تکلیف دہ ہے جس کے متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے ہر پاکستانی کردار ادا کرے ، اپنے ایک بیان میں شاہجہان خان لودھی نے کہا کہ سیلاب کی اس قدرتی آفت اور مشکل میں ہمیں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور سیلاب متاثرین کی امداد کی خاطر مالی عطیات دینے میں ہر گز تاخیر نہیں کرنی چاہئے جبکہ سماجی فلاحی ادارے بھی پاک فوج کی طرح سیلاب زدہ علاقوں کا رخ کریں اور متاثرین کی عملی مدد یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن