لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس پھسلن کے باعث الٹ گئی 25 کے قریب مسافر زخمی، 2 مسافر جاں بحق

موٹر وے بائی پاس پر بھونیکی موڑ کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس پھسلن کے باعث الٹ گئی 25 کے قریب مسافر زخمی اور ایک خاتون سمیت دو مسافر جانبحق ہوگئے ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا  مسافروں کیمطابق حادثہ اوور سپیڈ اور بارش کی پھسلن کیوجہ سے پیش آیا جبکہ متعدد مسافروں کے ساتھ  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹروں نے ناروا سلوک اپنایا اور مریض چیخ و پکار کرتے  رہے جبکہ ہسپتال میں ان ٹرین یافتہ لڑکے بھی غلط پٹیاں کرنے میں نظر آئے مریضوں نے سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کیا مرنے والوں کا تعلق بہاولنگر کے علاقہ کا بتایا جا رہا ہے موٹر وے پولیس اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ـ

ای پیپر دی نیشن