ابرارالحق نےغیرملکی کنسرٹس کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ میں بدل دیا

 لاہور: معروف گلوکار ابرار الحق سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے میوزک کنسرٹس کے ذریعے امداد جمع کرنے کیلئے متحرک ہیں۔انسٹاگرام پر شئیر کی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ یہ کنسرٹ پہلے سے ژیدول تھا لیکن اب اسکی رقم سیلاب متاثرین کوجائے گی۔ میوزک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کا کہنا تھا کہ یہ کنسرٹ پہلے سے طے تھا ہم نے صرف فنڈز جمع کرنے ہیں۔ کنسرٹ خوشی سے نہیں کیا جارہا بلکہ یہ ہماری مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کنسرٹ کا مقصد لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرنا ہے۔ اس میں لوگوں سے تعاون اور عطیات کی اپیل کی جائے گی۔

  

ای پیپر دی نیشن