پاکستان نے ٹوئٹر پر بھارتی ہیرا پھیری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو بھارتی اور امریکی میڈیا سے آنے والی خبروں پر تشویش ہے بھارتی حکومت نےٹوئٹرکےسیکیورٹی سسٹم میں دراندازی کی کوشش کی۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات اصولوں اورمعلومات کے بہاؤ کےفریم ورک کیخلاف ہیں پاکستان کے سفارتی مشنز، ریڈیو پاکستان کےٹوئٹر اکاؤنٹس کو فوری بحال کیاجائے۔معاملہ بھارتی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی آئی ٹی کو ٹوئٹر کی بریفنگ میں سامنےآیا۔ ٹوئٹرکےسابق ملازم کی جانب سےامریکامیں قانونی بیانات پربھی بات کی گئی۔ ٹوئٹر پر کشمیری رہنماؤں اور میڈیا پرسنز کو بھارت کے اعتراضات پربلاک کیا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت آزادی اظہار کے عالمی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کرے بھارت عالمی سطح پر انٹرنیٹ ڈومین کو کنٹرول کرنے سے باز رہے۔
پاکستان کا ٹوئٹر پر بھارتی ہیرا پھیری پر تشویش کا اظہار
Aug 29, 2022 | 19:35