نریندرامودی کا پاکستان میں سیلاب سےہونےوالی تباہی پر اظہار افسوس

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جلد سب کچھ پر معمول پر آجائے گا۔ ٹویٹر پر بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض ممالک نے امداد بھی بھیجی ہے۔

ای پیپر دی نیشن