امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیل میں لی گئی تصویر والی ٹی شرٹس، کیپس اور کپ مارکیٹ میں آگئے اور ٹرمپ کے حامی مگ شاٹ سے سجی اشیا خریدنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیل میں لی گئی تصویر مقبول ہوگئی، مارکیٹ میں ٹرمپ کی تصویر والی ٹی شرٹس، کیپس اور کپ آگئے اور ٹرمپ کے حامی مگ شاٹ سے سجی اشیا خریدنے لگے۔
امریکی صدر بائیڈن نے بھی ٹرمپ کو ہینڈسم کہہ دیا، صحافی کے سوال پر کہا ٹرمپ کی تصویر ٹی وی پر دیکھی، وہ ہینڈسم اور اعلی شخص ہیں۔
یاد رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں جارجیا میں مداخلت کیس میں گرفتاری پیش کی تھی، جس کے بعد انہیں دو لاکھ ڈالر کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
مقدمے میں گرفتاری دینے کے لیے سابق امریکی صدر جمعرات کی شام اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل پہنچے، فلٹن جیل میں صدر ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر ’مگ شاٹ ‘ بنائی گئیں جنہیں جاری کیا گیا اور ایسا امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ اس کے علاوہ ان کی انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے