پاک فوج کی جانب سے خواتین کیلئے ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع 


 جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں خواتین کو خودمختار اور خودکفیل بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے تعاون سے پاک فوج کی طرف سے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ 16 سالہ تعلیم کی حامل بے روزگار خواتین کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنر سکھایا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کے ذریعے 16 سالہ تعلیم کی حامل بے روزگار خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل اسکلز اور فری لائسنسنگ کے ذریعے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنر سکھایا جا رہا ہے۔ماہر استاتذہ کے زیر نگرانی خواتین کو بہتر تربیت فراہم کی جا رہی ہے اس سلسلے میں پاک فوج نے تمام تر اقدامات کئے ہیں، خواتین اپنی مرضی کے مطابق ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے کورسز میں شرکت کررہی ہے ۔ڈیجیٹل اسکلز سے خواتین نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ آئی ٹی سے منسلک دیگر شعبے میں بھی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتی ہے ۔اس علاقے کے مشیران خصوصا خواتین نے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرستان خواتین ٹریننگ پروگرام

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...