قصور (نمائندہ نوائے وقت)چھانگا مانگا بھوئے اصل روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا‘ دونوں جاں بحق ہو گئے۔ 18 سالہ ملک مبشر ولد ملک سیف 16 سالہ شعیب ولد شاہد عمر اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ تیز رفتار ٹریکٹر ترالی نے انہیں کچل دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شعیب ولد شاہد پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
حادثہ