سابق لیگی ایم این اے ثقلین شاہ کا اغوائ‘ سی آئی اے فیصل آباد کے 2 افسروں سمیت 5 اہلکاروں پر مقدمہ

Aug 29, 2023


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے فیصل کے دو آفیسرز سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف لیہ پولیس نے سابق لیگی ایم این اے کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سٹی لیہ پولیس رپورٹ کے مطابق سابق لیگی ایم این اے سید ثقلین احمد شاہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ کینال ویو کالونی لیہ میں اپنی رہاش گاہ سے بسواری کار اپنے دفتر ایمپلائز کالونی لیہ جا رہا تھا کہ راستے میں تین گاڑیوں پر سوار مسلح افراد نے اسے روک کر اغوا کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھا لیا، میں نے انھیں اپنا تعارف کروایا اور انھیں بھی اپنا تعارف کروانے کا کہا مگر انھوں نے مجھے خاموش کروا دیا۔ اسی دوران تحصیل چوبارہ اڈا رفیق کے قریب ناکہ پر کھڑی لیہ پولیس نے مجھے بازیاب کروا لیا، بعد ازاں اغواءکاروں کی شناخت فیصل آباد سی ائی اے پولیس کے سب انسپکٹر ثناءعلی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت علی، کانسٹیبل تنویر حسین اور ان کے ساتھ محمد علی عرف وحید اور رضوان کے نام سے ہوئی۔
اغوا / مقدمہ

مزیدخبریں