الیکشن میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے: فاروق ستار 

Aug 29, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی کی نیت پر شک کرنے کا موقع نہ دیا جائے، آئین کے تمام تقاضوں کو ہر حال میں پورا کیا جائے، نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے ہونے چاہئیں، اگر نئی مردم شماری کے نتائج سامنے آگئے تو نئے انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں لازمی ہیں، الیکشن کمیشن کی تجویز کی ہم نے تائید کی اور الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ایم کیو ایم وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن دفتر اسلام آباد پہنچا اور وفد میں جاوید حنیف اور زاہد ملک بھی شامل تھے۔
فاروق ستار 

مزیدخبریں