چیئرمین تحریک انصاف اپنا ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائینگے، علیمہ خان 


 اسلام آباد (این این آئی+وقائع نگار) چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائینگے، اگر جیل میں رہنا پاکستان کےلئے بھلائی ہے تو اسی میں رہیں گے اور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ خان صاحب پاکستان کےلئے ستائیس سال سے مشن پر ہیں ۔ صحافی کے سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر جیل میں رہنا پاکستان کے لیے بھلائی ہے تو اسی میں رہیں گے اور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنا گھر چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے ،خان صاحب نے کہا یہ سیاسی پارٹی ہے اورپاکستان میں وہ یہی تبدیلی لانا چاہ رہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اسوقت سیاست کےلئے نہیں اپنے بھائی کےلئے آ رہے ہیں،ہم کورٹ میں ریلیف کے لیے آئے ہیں کہ کم از کم جیل جو مینوئل کے مطابق اجازت ہے وہ تو دیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پر دو سال کے بچے سے لے کر نوے سال کے بزرگ تک سبھی خان صاحب کے ساتھ ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی ملاقات سے متعلق درخواست میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران علیمہ خانم اور عظمی خان اپنے وکلائ شیراز احمد رانجھا اور بیرسٹر عمیر نیازی کے ہمراہ عدالت کے پیش ہوئیں، اور موقف اختیار کیاگیا کہ آپ نے18 اگست کو آرڈر کیا تھا لیکن بہنوں کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،چیف جسٹس نے کہاکہ میں اس میں آرڈر کر دیتا ہوں۔
 فیصلہ محفوظ 


علیمہ خان 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...