ڈی آئی خان میں 7 سالہ بچے پر چوری کے الزام میں تشدد‘ ویڈیو وائرل 

Aug 29, 2023


ڈی آئی خان(نیٹ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 سالہ بچے پر چوری کا الزام لگا کر اس کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر تشدد کیا گیا۔ بچے کو چارپائی میں پھنسا کر چپل سے مارا گیا، بچے کے چلانے کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص مبینہ طور پر آشیانہ سینٹر میں چوری کا الزام لگا کر 7 سال کے بچے کے ہاتھ پیر باندھ کر اور سر چارپائی میں جکڑ کر اسے چپل سے پیٹ رہا ہے۔بچہ کہہ رہا ہے اس نے چوری نہیں کی لیکن تشدد کرنے والا شخص اسے مسلسل پیٹ رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تشدد

مزیدخبریں