خصوصی بچوں کو تعلیم اور ہنر فراہمی کیلئے اقدامات کی ضرورت، عارف علوی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی بچوں کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی کھیل کے میدان کی طرح زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل اولمپکس پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو یہاں صدر مملکت اور خاتون اول سے ملاقات کی۔ صدر مملکت اور خاتون اول نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل ایتھلیٹس کو برلن میں سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں نے سپیشل گیمز میں 80 سے زائد تمغے جیت کر سرفخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کے اہم رکن ہیں، انہیں ضروری ہنر اور خصوصی تعلیم دی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی بچوں کو دیگر بچوں کے ساتھ سکولوں میں تعلیم دینے کیلئے کام کرنا ہوگا، جامع تعلیم سے معاشرے میں خصوصی افراد کی ضرورتوں بارے آگاہی بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے حقوق بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے ، مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے خصوصی افراد مدد حاصل کرسکتے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے بینکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین کی مالی شمولیت کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ بینکنگ سیکٹر میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ بینکنگ سیکٹر کو خواتین اور خصوصی افراد کو آسان اور قابل رسائی مالیاتی خدمات کی فراہمی کے علاوہ روزگار کے مزید مواقع اور فنانسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملازمت کے دوران تربیت فراہم کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو گورنر ہاﺅس سندھ میں مختلف بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خواتین اور خصوصی افراد کی مالیاتی شمولیت کے اقدامات پر پیشرفت کے ساتھ ساتھ روزگار اور مالیاتی مواقع کو یقینی بنانے کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر حکام اور مختلف کمرشل بینکوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔
 عارف علوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...