جرمن نوجوانوں نے 'ہیری پوٹر' کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا


ہیمبرگ (نیٹ نیوز) جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں نوجوانوں نے 'ہیری پوٹر' کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ایک ہزار 758 نوجوان مشہور زمانہ ناول اور فلم کے کردار 'ہیری پوٹر' کا روپ دھار کر جمع ہوئے، یہ دنیا کے کسی بھی شہر میں 'ہیری پوٹر' کی نقل کرنے والوں کا سب سے بڑا مجمع تھا۔نوجوانوں نے سیاہ ٹوپیاں، گول عینکیں لگائیں اور ماتھے پر زخم کا نشان بھی بنایا، یہ مجمع ہیمبرگ کے ٹاو¿ن ہال سکوائر میں جمع ہوا۔
اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے پاس تھا جہاں 2017 میں 997 نوجوانوں نے 'ہیری پوٹر' کا حلیہ بنایا تھا۔
ہیری پوٹر

ای پیپر دی نیشن