پونے دو لاکھ روپے سے  زائد مہنگا ’کی بورڈ‘

Aug 29, 2023


لندن (نیٹ نیوز) ایک فیشن برانڈ نے اپنے صارفین کےلئے کی بورڈ کو ہی جیکٹ پر نصب کر ڈالا۔ تھری ڈی سٹائل میں نظر آنے والی اس جیکٹ پر کی بورڈ کے 54 بٹنز بنے ہوئے ہیں اور تمام ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں۔ جیکٹ کو بنانے کےلئے پانی سے بچانے والے نائیلون کا استعمال کیا گیا ہے۔ قیمت 623 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 89 روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔  اس کے تمام کی بورڈ بٹنز ہی جیبیں ہیں جبکہ اس میں کمر کےلئے ایڈجسٹمنٹ بھی موجود ہے۔اس جیکٹ کو مارکیٹ میں فروخت کےلئے پیش کردیا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت 623 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 89 روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔ 
’کی بورڈ‘

مزیدخبریں