موغادیشو (اے پی پی) صومالیہ نے ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگادی۔ صومالی حکومت نے دلیل دی انہیں دہشت گرد اور بے حیائی کو فروغ دینے والے گروہ استعمال کرتے ہیں۔
وزارتِ مواصلات و ٹیکنالوجی نےانٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو یہ ایپس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کے وسطی علاقے میں دہشت گردگروپ الشباب کے خلاف لڑائی میں شدت آ رہی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے نام پر مخصوص ایپس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
صومالیہ پابندی