یوکرائن کا ڈرون حملہ ، رو س نے میزائل مارے ، 2 افراد ہلاک : اتحادی اگلے ماہ امداد دینگے ، زیلنسکی


ماسکو+ کیف (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) یوکرائن کے ڈرون حملے کے بعد روس کے دو بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کردی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری بار یوکرائن کے روس پر ڈرون حملے کے بعد ہوائی اڈوں پر پروازوں کو معطل کرنا پڑا ہے۔ اس بار بھی یوکرائن کا نشانہ روسی دارالحکومت ماسکو کے دو اہم ایئرپورٹس تھے۔ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ماسکو کے قریب آنے والے یوکرائن کے ایک ڈرون اور سرحد سے متصل برائنسک علاقے میں دو دیگر ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز حملوں کے باعث دو ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کرنا پڑیں تاہم ڈرونز حملوں میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب روس نے یوکرائن کے وسطی علاقے پر رات گئے میزائل داغے جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے لیکن یہ واضح نہیں کہ پہلے روس نے میزائل حملہ کیا یا یوکرائن نے ڈرون حملے کئے تھے۔ یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق یوکرائنی صدر زیلنسکی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ہم نے پہلے ہی یوکرائن کے لیے ایک نتیجہ خیز ستمبر کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ہماری بین الاقوامی سرگرمیاں کم نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک یوکرائن کے لیے توپ خانے، بکتر بند گاڑیاں، فضائی دفاع اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے آلات پر مشتمل نئے دفاعی پیکجز کی ہماری ضروریات سے واقف ہیں۔ ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں۔
یوکرائنی صدر 

ای پیپر دی نیشن