واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کے بعد کھیچی گئی قیدیوں والی تصویر سے 70 لاکھ ڈالرز کما لیے۔ صرف جمعے کے روز ٹرمپ نے 4.18 ملین ڈالر کمائے، جو ان کی انتخابی مہم کا اب تک کا سب سے زیادہ کمانے والا دن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ریکارڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کی قانونی مشکلات ان کی انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنے کا ایک ذریعہ بن رہا ہے، البتہ سابق صدر اپنے خلاف سیاسی آپریشن کے دفاع میں لاکھوں ڈالرز خرچ کرچکے ہیں۔بڑھتے ہوئے قانونی الزامات بھی ریپبلکن صدارتی پرائمری میں ٹرمپ کی ساکھ کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور سابق صدر اب انتخابات میں باقاعدگی سے اپنے حریفوں کو 30 سے 50 پوائنٹس سے شکست دے رہے ہیں۔سابق امریکی صدر نے اپنی پیشی کو ایک خوفناک تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخی مگ شاٹ کے لیے پوز دینا آرام دہ احساس نہیں تھا لیکن ان کی انتخابی مہم نے فوری طور پر اس کی فنڈ ریزنگ کی طاقت پر قبضہ کر لیا۔ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل سائٹ اور ڈھائی سال میں پہلی بار ایکس پر واپس آکر تصویر شیئر کی اور اسے اپنے حامیوں کو فنڈ ریزنگ پیج پر بھیجنے کی ہدایت کی۔ٹرمپ کے شاٹ میں انہیں سرخ ٹائی، چمکتے ہوئے بالوں اور برفیلے چہرے کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔
ٹرمپ