لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاو¿ن اور نشتر کالونی کے علاقے میں 2 نامعلوم افراد ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور دونوں افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیان کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ان کے لواحقین کی تلاش بھی جاری ہے۔