سی سی پی او کامسلم ٹاو¿ن ، وحدت کالونی پولیس سٹیشنز کا دورہ ،مختلف امور کا جائزہ


لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مسلم ٹاو¿ن اور وحدت کالونی کے پولیس سٹیشنز کا دورہ کیا اور تھانوں میں فرنٹ ڈیسک، سائلین کی درخواستوں پر ہونے والی کارروائی سمیت صفائی ستھرائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس ایچ او و انوسٹی گیشن آفسز اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس سٹیشنز میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کے جامع پلان پر کام جاری ہے۔ لاہور کے تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈرن پولیس سٹیشنز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ہر صورت پولیس سٹیشنز آنے والے شہریوں تک پہنچنے چاہئیں۔ پولیس سٹیشنز پر تعینات عملے کی کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے عوام کوبروقت ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ تھانوں میں متعین سٹاف پبلک ڈیلنگ کے دوران ہمدردانہ رویہ اپنائے اور سائلین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے۔ بدنام زمانہ تھانہ کلچر کا خاتمہ کر کے پولیس سٹیشنز کو قانون کی بالادستی کی علامت بنائیں گے۔ تھانے خوف کی علامت نہیں بلکہ عوام کے تحفظ اور ریلیف کا بنیادی پلیٹ فارم ہیں۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ لاہور پولیس کا ماٹوہے۔ تھانوں پر تعینات عملہ بہترین سروس ڈیلیوری کے ذریعے لاہور پولیس کے وقار میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے افراد بالخصوص خواتین، معذور افراد اور معمر لوگوں کی درخواستوں کو ترجیحی بنادوں پر سنا جائے۔ تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن