ملک بھر میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس  اور اسکواش کے ٹرائلز کا آغاز 


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ملک بھر میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور اسکواش کے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان وزیراعظم پاکستان (یوتھ افیئرز)کے زیرنگرانی ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت ملک بھر کے سے زائد مقامات پرپندرہ سے پچیس سالہ لڑکوں اورلڑکیوں کے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اوراسکواش کے ٹرائلز منعقد کرنے جا رہا ہے۔ ٹرائلز میں بہترین کھیل دکھانے والے کھلاڑیوں کو قابل کوچز اور اسپورٹس منیجرز کی نگرانی میں پراونشل لیگ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ یہاں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ جو کھلاڑی پراونشل لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائیں گے وہ نیشنل لیگ میں اپنے صوبے کی نمائندگی کریں گے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ملک میں کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے۔ یہی نہیں، کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔ ایسے تمام نوجوان جو بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور اسکواش کے کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ منرجہ ذیل ویب سائٹ پر خود کوٹرائلز کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں: https://pmyp.gov.pk/HEC/SportsFormاس سے قبل ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، فٹبال، ہاکی اور والی بال کے ٹرائلز، پراونشل اور نیشنل لیگز منعقد کرا چکا ہے۔ ان کھیلوں کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرستیں متعلقہ فیڈریشنز کو جمع کروانے کے ساتھ ساتھ ان کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کے لیے کوچز کی فراہمی، ٹریننگ کیمپس میں شمولیت اورملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے
 ٹرائلز آغاز 

ای پیپر دی نیشن