رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کیحکام نے مغربی کنارے میں آباد کار گروپوں کی سرپرستی روکنے کے لیے اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دبا کا مطالبہ کیاہے۔فلسطینی وزارت خارجہ نییہ اپیل مغربی کناریمیں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینی کھیتوں پر حملے کے بعد ایک پریس بیان میں کی۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو ان حملوں کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے فلسطینی وزارت نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیوں کے نتائج علاقے میں مزید کشیدگی پیدا کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اپنے تحفظ اور استثنی کے مقصد سے فلسطینیوں پرحملوں اوربستیوں کے لیے ان کی زمین چوری کرنے سمیت مغربی کنارے کے بتدریج الحاق کو مزید وسعت مل رہی ہے۔
فلسطین