چین نے صدر شی کی سوچ پرمبنی اعلی  تعلیم کی نصابی کتاب شائع کر دی

Aug 29, 2023


بیجنگ(شِنہوا)چین نے نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پرصدر شی جن پھنگ کی فکر پرمبنی اعلی تعلیمی نصابی کتاب شائع کر دی ہے جو اب ملک بھر میں دستیاب ہے۔چین کیہائر ایجوکیشن پریس اور پیپلز پبلشنگ ہاس کی طرف سے مشترکہ طور پر شائع ہونے والی یہ کتاب ایک ایسا پہلا تدریسی مواد ہے جو نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات کو جامع اور منظم انداز میں بیان کرتی ہے۔یہ کتاب چینی خصوصیات کیساتھ فلسفے اورسماجی علوم کے لیے تدریسی مواد کی ترقی میں ایک اہم کامیابی کی نمائندگی کرتی ہے۔اس کتاب میں مارکس اِزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں تازہ ترین کامیابیوں اور نئے دور کے نمایاں طریقوں اور گہری تبدیلیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔نظریاتی شعبوں کے ماہرین اور سکالرز نیاس نصابی کتاب کو مرتب کرنے کے لیے نوجوان اور درمیانی عمر کے اساتذہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بات کو یقینی بنایا کہ مواد نوجوان طلبہ کی علمی خصوصیات اور سیکھنے کی عادات کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔
نصابی کتاب

مزیدخبریں