راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی آئی اے انتظامیہ نے سی بی اے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنما¶ں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی، مقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سیکورٹی ارشد بٹ نے درج کرایا،مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سی بی اے اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے نامزد افراد تنخواہوں میں اضافے کے لیے پی آئی اے کی نجکاری اور حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہیڈ آفس میں احتجاج اور تالا بندی سے پی ئی اے انتظامیہ اور فلائٹ آپریشن کو خطرہ ہے، مقدمے میں سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، آفیسرز ایسوسی ایشن کے عقیل صدیقی، صفدر انجم سمیت ڈھائی سو افراد کو نامزد کیا گیاہے،پی آئی اے ذرائع کے مطابق سی بی اے پیپلز یونٹی کے رہنما¶ں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پی آئی اے ٹا¶ن شپ میں چھاپے مارے،چھاپوں کے دوران پی آئی اے سکیورٹی کے اہلکار بھی پولیس کے ساتھ تھے۔سی بی اے رہنما¶ں کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران پولیس نے اہل خانہ کو ہراساں کیا ہے،کسی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی،پی آئی اے ایکشن کمیٹی کے کنوینر ہدایت اللہ نے مقدمہ درج کرنے اور چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ انتقامی کارروائیاں جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔
ایف آئی آر درج
پی آئی اے انتظامیہ نے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنما¶ںکیخلاف ایف آئی آر درج کرادی
Aug 29, 2023