اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے ڈاکڑ نجیبہ عارف کی بطور چئیر پرسن اکادمی ادبیات تعیناتی کے خلاف درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ چیئرمین اکادمی ادبیات کا عہدہ اپریل 2023 میں خالی ہوا تھا،آسامی کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا گیا،ڈیڑھ سو امیدواروں میں سے سات کو شارٹ لسٹ کیا گیا، وزیراعظم آفس نے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے،وزیراعظم کی منظوری کے لیے بنائی گئی سمری میں ڈاکٹر راشد حمید پہلی پوزیشن پر تھے، ڈاکڑ راشد کی بجائے ڈاکڑ نجیبہ عارف کو تعینات کردیا گیا ،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت دوہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ ڈاکڑ راشد حمید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیاہے اور درخواست میں پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
نوٹسز جاری
ڈاکڑ نجیبہ عارف کی تعیناتی کیخلاف درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری
Aug 29, 2023