ملک میں انتخابات نہےں احتساب کی اشد ضرورت ہے، نوابزادہ محمد ہوتی

Aug 29, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محمدخان ہوتی نے کہا ہے کہ ملک میں بلا تفریق احتساب کی اشد ضرورت ہے ، اس ملک کو انتخابات کی نہیں عوام کی مشکلات کے خاتمے کی ضرورت ہے، چور چاہے کسی بھی پارٹی میں ہو ان کا احتساب ضروری ہے، اب عوام اشرافیہ کی عیاشیوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گی بلکہ اب اشرافیہ کا احتساب ہونا چاہیے، بی آر ٹی ،بلین ٹری، مالم جبہ کے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن ہوئی، جنرل عاصم منیر چوروں کو لٹکائیں اور ان سے پیسے وصول کر کے غریبوں پر لگائیں کرپشن کی وجہ سے ہمارے ادارے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ عدالتیں سوئی ہوئی ہیں، آئین کے اندر رہتے ہوئے احتساب کے حامی ہیں، جب تک اس ملک میں انصاف نہیں ہوگا اور غریبوں کو چھوٹ نہیں ملے گی یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ملک کی اسمبلیوں میں مڈل کلاس لوگوں کو بھیجا جائے کیونکہ انہیں غریبوں کی تکالیف کا احساس ہے ملک میں جاری نصاب کو ایک کرنا ہوگا ، زراعت کو ہاوسنگ سوسائٹیوں میں بدل کر معیشت کی تباہی کی گئی ہے،پرانے چہروں کو بار بار آزمانے کے بجائے ملک کے نوجوان معیشت دانوں کو آگے لانا ہوگا ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خیبر پختون خواہ کے سابق صوبائی وزیر اعجاز خان درانی ،زر گل وزیر، رحیم باشا شیر پاﺅ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ خواجہ خان محمد ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک کے دہلی شہر میں حکمرانوں نے بجلی گیس پانی کا بل عوام کے لیے معاف کر دیا ہے، ہمارے ملک میں کیا کمی ہے، تربیلا ڈیم ہماری زمینوں پر بنا ہے مگر وہاں کے عوام کروڑوں اربوں روپے کی بجلی کے بل دے رہے ہیں عوام آئندہ چوروں کو ووٹ نہ دے املاک کو نقصان نہ پہنچائے یہ،اس وقت ہمارے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، کے پی میں اربوں کھربوں کے کیسز پر حکم امتناعی چل رہا ہے اور فضول کیسوں پر وقت ضائع کیا جا رہا ہے ،کے پی کے میں6.1 بلین روپے کے کرپشن کیسز کوری اوپن کیا جائے، ہم کسی ماڈل کے حامی نہیں، ہزارہ وال اپنے خلاف ہونے والی زیادتیوں کی وجہ سے ہزارہ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں، پہلے عوام کی مشکلات ، بے روزگاری کو دور کرنا ہوگا، عوام کو مشکل وقت سے نکالنا ہوگا، مفت بجلی اور پٹرول اور دیگر مراد لینے والوں کو یہ تمام سہولیات ختم کرنا ہوں گی
 نوابزادہ محمدخان ہوتی

مزیدخبریں