راولپنڈی (جنرل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے کا ادراک رکھتی ہے تنظیمی امور میں پارٹی قیادت کے فیصلے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں خالد نواز بوبی کی بطور نائب صدر پنجاب بحالی پہ قیادت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں پنجاب تنظیم میں دو نائب صدور راولپنڈی سے مقرر ہونا راولپنڈی کے کارکنان کے لیے اعزاز اور قیادت کی جانب سے پارٹی کارکنان و رہنماوں کی سیاسی و سماجی خدمات کا اعتراف بھی ہے راولپنڈی شہر میں پیپلز پارٹی کو فعال و متحرک رکھنے کی بھاری ذمہ داری بھی ہم پہ عائدہوتی ہے قیادت نے ہمیشہ راولپنڈی میں متحرک پارٹی کارکنان کی خدمات کو سراہا ہے جس پہ ہم پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کے شکر گزار ہیںرانا رفاقت علی خان نے مزید کہا کہ قومی انتخابات کے سلسلے میں راولپنڈی کے ہر حلقہ انتخاب میں مضبوط پارٹی امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں تاہم پارٹی لیڈر شپ جسے پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی اس امیدوار کی کامیابی کے لیے تمام پارٹی اراکین و رہنما اپنی اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے کا ادراک رکھتی ہے،رانا رفاقت علی
Aug 29, 2023