راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کہ سابق صدر واہ ممبر پنجاب بار کونسل سجاد اکبر عباسی کی پیش کردہ مہنگائی، اضافی بجلی کے بلوں کے خلاف قرارداد پر صدر فیصل خان نیازی نے اجلاس طلب کیا تھا جس میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے وکلا ،ممبر پنجاب بار کونسل حاجی توفیق اصف ،چودری اصف محمود لکھن ،راجہ فرخ عارف بھٹی، شاہد محمود لنگڑیال،نثار احمد انقلابی ،ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر شاید حمید بھٹی ،جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید میں شرکت کی ، سیکرٹری بار راجہ محمد علی نے قرارداد کے پیش کردہ سجاد اکبر عباسی اور تائید کنندہ زاہد کیانی کو سٹیج پر آکر خطاب کرنے کی دعوت دی ،سجاد اکبر عباسی نے کہا کہ ہمارا حکومت سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ بلوں کے اضافی ٹیکسوں کو فل فور ختم کیا جائے،حاجی توفیق اصف ،چودری اصف محمود لکھن ،راجہ فرخ عارف بھٹی ،شاہد محمود لنگڑیال اور نثار انقلابی ایڈوکیٹ میں کہا کہ غریب عوام پر حکومت کی طرف سے جو ظلم جاری ہے ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے باز رہے۔
بجلی کے بلوں مےں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لےا جائے،سجاد اکبر عباسی
Aug 29, 2023