جلہ جیم( نامہ نگار ) انجمن آڑھتیان جلہ جیم کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی راو حامد نواز بابو صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی میلسی نے کہا غلہ منڈی کے آڑھتی ملکی معثیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ملک علی حسن سابق صدر انجمن آڑھتیان جلہ جیم نے کہا بیوپاری زمینداروں سے جو معاہدہ کریں اس کی پاسداری کریں۔ارشد علی بھٹی نے کہا ۔ تنظیم سازی کرنے سے آڑھتیوں اور لیبر سمیت دیگر مسائل حل ہو نگے۔ محمد یعقوب احمد خان سعیدی نے کہا کہ سنت طریقے سے لین دین کرنے والاشخص کبھی کسی مصیبت میں مبتلا نہیں ہو گا۔ لیاقت علی مرزا نے نو متخب عہدیداروں ملک گل حسن صدر۔ محمد ساجد بھٹی سرپرست اعلی۔ شوکت علی بھٹی سینئر نائب صدر۔ چودھری محمد یوسف نائب صدر۔ملک محمد جمیل جنرل سیکرٹری۔ غلام مصطفی عاربی سیکرٹری اطلاعات۔محمد شاہ نواز فنانس سیکرٹری۔ ملک محمد توفیق ڈپٹی سیکرٹری ۔محمد شعبان بھٹی چیرمین مجلس عاملہ سے انکے عہدوں کا حلف لیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اقبال فاروقی نے انجام دیے۔ مولانا حسین احمد طارق نے دعا کروائی اس موقع پر چودھری محمد سلطان سابق ناظم جلہ جیم۔ حاجی محمد یسن۔ ملک معین احمد خان گنمب۔ چودھری محمد اسحاق۔ حاجی محمد سعید پاندہ۔ مجاہد خان سگو۔ چودھری عبدالستار۔ حاجی اللہ وسایا۔ چودھری محمد شفیق سرویا۔ رانا محمد آصف جمال ۔چودھری کرامت علی۔ حاجی محمد عباس میانہ۔ چودھری علی نواز سابق چیرمین جلہ جیم۔ چودھری محمد یونس۔محمد دلدار یسین۔عبدالقیوم بھٹی۔ حاجی محمد سجاد میانہ۔ ارشد خان چودھری محمد زوالفقار ۔ ملک محمد ساجد ۔ لیاقت علی بھٹی ۔ محمد رفیق بھٹی۔ محمد اکرام۔ ملک محمد انور۔ ملک محمد ارشد۔ راو رفیق احمد۔ عبدالروف میانہ۔ عبدالجبار سرویا نے شرکت کی ۔