لاڑکانہ(بیورورپورٹ) گورنمنٹ ڈرائنگ ٹیچرز ٹریننگ سنٹر خیرپور کے چیف انسٹرکٹر منیر احمد دایو نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اے ٹی سی اور اے ایم سی سیشن 2023-24 میں داخلے شروع ہوچکے ہیں، سکھر ڈویڑن کے اضلاع خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز اور لاڑکانہ ڈویڑن کے شکارپور، کشمور ایٹ کندھ کوٹ، قمبر ایٹ شہداد کوٹ، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد ڈویڑن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے ایڈمیشن فارم سینٹر سے حاصل کرکے جمع کروائیں تاکہ ان کا داخلہ ہو سکے، مزید معلومات کے لیے سینٹر کے عملے سے رابطہ کریں۔