میہڑ (نامہ نگار ) میہڑ شہر اور گردونواح میں آورہ کتوں کی بھرمار کتوں کے کاٹنے سے دو دن کے دوران 44 سے زائد افراد زخمی تعلقہ اسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے جانب سے آورہ کتوں کی تلفی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ آورہ کتوں کی دہشت سے بچے اور بڑے خوفزدہ بچے گھروں تک محدود آورہ کتوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں کی غیر معمولی تعداد کے باعث ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع تعلقہ اسپتال آورہ کتوں سے زخمی ہونے والوں میں شائستہ، فیروزہ ، نور جہاں، عزیز، رستم، فریدہ سمیت دیگر شامل ہیں شہریوں نے صحافیوں کو بتایا میہڑ میونسپل کمیٹی میں کروڑوں کی بجیٹ صرف کاغذوں میں پوری کر دیتے ہیں انتظامیہ کے جانب سے آورہ کتوں کی تلفی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اسٹور کیپر شاہد کھوسو آورہ کتوں کے کاٹنے سے بچاو¿ کی ویکسین کی کمی کے باعث بیشتر مریضوں کو ہیڈ کوارٹر اسپتال ریفر کیا جا رہا ہے سول سوسائٹی میہڑ نے اعلیٰ حکام اینٹی کرپشن نیب سے مطالبہ کیا ہے آورہ کتے مارنے کی مہم چلائیں جائے تحصیل ہاسپیٹل میہڑ میں ویکسین کی قلت کا نوٹس لیے جائے کروڑوں روپے کی بجٹ کی آڈٹ کی جائے۔