گھارو( نامہ نگار)پاک نیوی اور سماجی تنظیم ساحل ویلفیئر آرگنائیزیشن کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو کے تعاون سے ہیلتھ سینٹر گھارو میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز نے 1372 مرد اور خواتین کا معائنہ کیا اور خواتین مریضوں کو زچہ بچہ کی صحت اور غذائی ضروریات کے بارے میں آگاہی دی گئی کیمپ کے دوران زیادہ تر جو مریض دیکھے گئے ان میں ڈائریا، ملیریا، ٹائیفائڈ، زچگی کے دوران کمزوری کے مریضوں کو دیکھا گیا اور ان مریضوں کا ٹیسٹ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پاک نیوی کے کموڈور عمران خالد شفیع نے کہا کہ پاک نیوی ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کا کام بھی سرانجام دیتی ہے جہاں سمندر میں آنے والے طوفان کے دوران اپنی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ماہیگیری کے مسائل کے حل اور انہیں سمندر میں درپیش مشکلات میں انکی مدد کرنا شامل ہے۔ اس موقع پر کمانڈر نعمان،لیفٹیننٹ کمانڈر غلام مرتضیٰ،لیفٹیننٹ کمانڈرتیمور علی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔