لاہور(کامرس رپورٹر )سمیڈا کی کوششوں سے انٹرپرینیورشپ کو گریڈ 9 سے 12 تک کے مشترکہ قومی نصاب میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کر لیا گیا۔ اس امر کا اظہار سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان عزیز خواجہ نے ایسوسی ایشن آف آل پاکستان پرائیویٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سی پاکستان کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں کلیدی سپیکر کے طور پر خطاب کرتے کیا۔ شرکا ء میں قومی یونیورسٹیوں کے سربراہان کے علاوہ متعدد بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے نمائندے شامل تھے، جن کے نمائندہ کے طور پر ماسکو یونیورسٹی آف فنانس اینڈ لا ء کے وائس ریکٹر ڈاکٹر اولیک زوبیلن نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔
سمیڈا کی کاوش سے انٹرپرینیورشپ کو گریڈ 9 تا 12 مشترکہ قومی نصاب میں بطور لازمی مضمون شامل کر لیاگیا:فرحان عزیز خواجہ
Aug 29, 2023