ذکاء اشرف کی ممکنہ برطرفی، لاہور ہائیکوٹ کی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی ممکنہ برطرفی کے معاملے پر وفاقی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے درخواست مزید سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کے پاس بھجوانے کی سفارش کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالتی حکم پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ابھی معاملہ صرف کابینہ ڈویژن کے پاس گیا ہے، درخواست گزار نے سمری چیلنج کر رکھی ہے۔ذکا اشرف کے وکیل نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سیکریٹری پی سی بی اپنی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین لانا چاہتا ہے، سیکریٹری پی سی بی نے وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو ذکا اشرف کو ہٹانے کے لیے خط لکھ دیا۔وکیل نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کے تناظر میں اداروں کو خط لکھا، پی سی بی کا ملک میں ہونے والیعام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی سی بی کی تعیناتی وفاقی حکومت نے کی، نگراں حکومت منتخب حکومت کے فیصلوں کو ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ذکا اشرف کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سیکریٹری پی سی بی کی جانب سے ذکا اشرف کو ہٹانے کے لیے لکھے گئے خط کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...