ترقی یافتہ ممالک کے نوجوان گھر بیٹھے فری لانسنگ کے ذریعے کمائی کررہے ہیں،مقررین

Aug 29, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ،ترقی یافتہ ممالک کے نوجوان گھر بیٹھے فری لانسنگ کے ذریعے کمائی کررہے ہیںمگر ہمارے نوجوان ٹیلنٹ ہونے کے باوجود پیچھے رہ گئے ہیں انہیں گائیڈ نہیں کیاجارہا انکی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا ہے فری لانسنگ سمینار کے انعقاد کامقصد ہی یہی ہے کہ سٹوڈنٹس کو بتایا جائے کہ گھر بیٹھے کیسے اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کرکے کمائی کی جاسکتی ہے،اس کاطریقہ کارکیاہے ،آج کی نوجوان نسل فری لانسنگ کے ذریعے کیسے بیر وزگاری کے خاتمے کیساتھ ساتھ ملک کو معاشی طور پرمضبوط بناسکتی ہے،ان خیالات کااظہار سی ای او اعتماد انٹرپرائز محمد کاشف کہوٹ،ڈ ائر یکٹر RISTعبدالناصر،برگیڈئیر عادل مسعودصدیقی ایچ او ڈی نسٹ یونیورسٹی، چیئرمین راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر ا ن،ممبر کینٹ بورڈ محمد ارشدقریشی، فاروق خان سی ای اورئیل اسٹیٹ رہائش ڈاٹ کام ،عمران شفیق ایڈووکیٹ سابق اٹارنی جنرل ودیگر نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کے زیر اہتمام مصریال روڈمیں منعقدہ فری لانسنگ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کاہتمام  چیئر مین راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پرو فیسر ڈاکٹرمحمدعمران، عبدالناصر ڈائریکٹر RIST ،اظہرملک سی ای اوRIST نےNAVTTCکے سٹوڈنٹس کے تعاون سے کیاتھا،تقریب میںشرکت کرنیوالوں مہمانوں میں برگیڈئیرعادل مسعو د صد یقی ایچ او ڈی نسٹ یونیورسٹی،،عمران شفیق سابق اٹا ر نی جنرل و ایڈوکیٹ، ممبران کینٹ بورڈ ار شد محمودقریشی،ملک منصورافسر،پروفیسرطیب،،مس عطر ت بتول پرنسپل RIST، عماد الدین،،قاری ا ظہر حسین،گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ڈھوک سیداں کے نا صر خان،سب انسپکٹر ایف آئی اے خرم شہزاد،نوید اقبال انسپکٹر پنجاب فوڈاتھارٹی،شاہین افتخار پرائس کنٹرولر پنجاب فوڈ اتھارٹی،کیپٹن سفیان پاک آرمی،فاروق خان سی ای اورئیل اسٹیٹ رہائش ڈاٹ کام، طلبا و طالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی

مزیدخبریں