پیپسیکو کی جانب سے نیا ’’ری سائیکلنگ ‘‘ پروگرام اور سیاحوں کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

اسلام آباد (نا مہ نگار)پیپسیکو پاکستان کی جانب سے اپنے فلیگ شپ چپس برانڈ لیز (LAYS) کے ذریعے، صوبہ خیبر پختونخوا میں نیا ’’ری سائیکلنگ ‘‘ پروگرام اور سیاحوں کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ترقی پسند  قدم کے تحت، لیز کی جانب سے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے جس کے تحت استعمال شدہ پیکجنگ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے حوالے سے کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنا اور سیاحوں میں ری سائیکلنگ کے طریقہ کار کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔ موسم گرما میں جب سیاحوں کا رش بڑھ جاتا ہے، اس دوران لیز پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے استعمال شدہ پیکیجنگ بھی اکٹھی کر رہا ہے اور انہیں ٹوٹ بیگز اور پائیدار فیشن میں تبدیل کر کے دبارہ استعمال کے قابل بنا رہا ہے۔یہ پروگرام پیپسیکو کے عالمی پائیداری کے ایجنڈے  پیپسیکو پازیٹو کے مطابق  ہے اور  Summer with Lays'  مہم کا ایک جزو ہے، جس کا مقصد کھانے پینے کی خوشی کے ساتھ ذمہ دارانہ سیاحت  کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن