اسلام آباد (نا مہ نگار)سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے حکومت فی الفور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر توجہ پر دے،ایم ایس او سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گئی۔ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلی ایم ایس او پاکستان سردار مظہر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ انکا مزید کہنا تھا ابھی تک کی سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی کارکردگئی مایوس کن ہے حکومت فی الفور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر توجہ پر دے، مرکزی ناظم اعلی ایم ایس اوپاکستان سردارمظہر نے سیلاب سے متاثرہ ضلع وہاڑی کا دورہ کیا ۔
سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، سردار مظہر
Aug 29, 2023