کراچی(کامرس رپورٹر) مقامی کاروبار اور صنعت کے لیے ایک دلچسپ پیش رفت کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے انٹر لوپ لمٹیڈ پر کیس اسٹڈی کے آغاز کے اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاگونگ تقریب میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہاــ’’انٹرلوپ لمیٹڈ کا کیس اسٹڈی کمپنی کے کامیاب سفر اور اس کے عالمی سطح پر مسابقتی کاروبار میں بدلنے کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے ایک بہترین آئیڈیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پرائیویٹ سیکٹر کا سب سے بڑا آئی پی او تھا اور اس وقت مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے پی ایس ایکس میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی کمپوزٹ کمپنی ہے۔ انٹرلوپ ترقی کی قابل رشک کہانی ہے جو قابل تقلید ہے۔ ہمیں انٹرلوپ کو پی ایس ایکس پر درج سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر حاصل کرنے پر فخر ہیـ۔ انہوں نے کہا کیس اسٹڈی کمپنیوں کے لیے مقامی رول ماڈلز کو فروغ دیتی ہے تاکہ وہ پائیدار اور ذمہ دارانہ سرگرمیوں کے ذریعے کامیابی کے عروج تک پہنچنے کے لیے اپنے انتظامی طریقوں میں تنظیمی کلچر کو اپنائے جو ان کے انسانی وسائل کی قدر کرنے سے آتا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج، بزنس کونسل اور انٹر لوپ کی مشترکہ گانگ تقریب
Aug 29, 2023