کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 22.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 19120 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 9.231 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.121 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.048 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.709 ارب روپے رہی۔