کراچی (کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے گزشتہ روزکراچی میں ایرانی تجارتی اور سرمایہ کاری وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ایرانی تجارتی اور سرمایہ کاری کے وفد کی قیادت نائب وزیر خزانہ/ایران فارن انویسٹمنٹ کمپنی (IFIC) کے منیجنگ ڈائریکٹر رضا بخشیانی کر رہے تھے۔ وفد میں IFIC اور PAIR انوسٹمنٹ کے عہدیداران بھی شامل تھے، جن میں IFIC کے ڈائریکٹر محمد حسین محمدی، IFIC کی ڈپٹی اثاثہ منیجر فاطمہ یغوبخانی، PAIR انوسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر/CEO عباس دانشوار حکیمی میبیدی شامل تھے۔ PAIR انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر اور کمپنی سیکریٹری عامر اعزاز اور خرم فیضیاب، ایگزیکٹو نائب صدر اور PAIR انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے کارپوریٹ اور سرمایہ کاری کے سربراہ،ڈاکٹر فرید اقبال قریشی نے TDAP کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایااور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی وفد کا تعارف TDAP کے تمام ڈائریکٹر جنرلز سے کرایا گیا۔چیف ایگزیکٹو نے دونوں برادر اور دوست ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے وفد کے ساتھ بامقصد بات چیت کی۔