کراچی(کامرس رپورٹر) شیورون پاکستان لبریکنٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ اور Beانرجی لمیٹڈ نے فخریہ طور پر کراچی میں پہلے کالٹیکس برانڈڈ فلیگ شپ فیول اسٹیشن کا افتتاح کیا ہے،جو دونوں کمپنیوں کے مابین ٹریڈ مارک لائسنسنگ معاہدے پر دستخط کے بعد ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نیا فلیگ شپ فیول اسٹیشن’’ چشتی اینڈ سنز ‘‘راشد منہاس روڈپر کراچی کے اہم علاقے میں واقع ہے، جو توانائی کے شعبے میں شیورون کی مہارت اور صارفین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے Be انرجی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس اشتراک کا مقصد مختلف قسم کی معیاری مصنوعات اور صارفین پر مرکوز خدمات متعارف کروانا ہے، بشمولCaltex Techron Fuel جو کفایت اورانجن کی طاقت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔شیورون پاکستان کے کنٹری چیئرمین اور جنرل منیجر احمد زاہد ظہیر نے کہا کہ ’’ہمارے اس کالٹیکس برانڈڈ فیول اسٹیشن کا افتتاح جوش و خروش سے بھرا ایک یادگار موقع ہے۔