چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کارنامہ‘گمشدہ لڑکی والدین تک پہنچا دی

لاہور(لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے16 سالہ گمشدہ بچی کو والدین تک پہنچا دیا۔ بچی رمشہ دختر حنیف تین سال قبل گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے گمشدہ بچی کے لواحقین کوتین سال کی کوششوں کے بعد تلاش کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔فیملی ٹریسنگ سیکشن نے گمشدہ بچی رمشہ کے لواحقین کو باگڑیاں، گرین ٹاؤن میں تلاش کیا۔

ای پیپر دی نیشن