لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک جبکہ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 189 ممالک کی فہرست میں 154ویں نمبر پر ہے جو قابل تشویش ہے۔ خاندان چھوٹا رکھنا میاں بیوی دونوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں۔آبادی کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو آگاہی دینے اور ان کی سوچ بدلنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو شادی سے پہلے اور فوری بعد فیملی پلاننگ کے بارے میں ضروری معلومات مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی ساڑھے 24 کروڑ سے زیادہ ہے جس میں ہر سال تیزی سے لاضافہ ہو رہا ہے۔ہمارے معاشرے میں فیملی پلاننگ ایک حساس موضوع ہے، اس پر بات کرنا اور اس سلسلے میں کام کرنا ایک مشکل ٹاسک ہے۔وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر کی پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے دفتر کا دورہ کیا۔